the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکا ،یورپ سمیت مشرقی ایشیائی ممالک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،امریکا کو ہلانے کے بعد طوفان نے اپنا رخ برطانیہ کی جانب کر لیا ہے۔

تائیوان اور جاپان میں سردی سے 90 افراد ہلاک ہو گئے برفانی طوفان اور سخت سردی نے تین براعظموں کو جکڑ رکھا ہے،امریکا،یورپ اور ایشیائی ممالک سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت معمر افراد کی ہے ،جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے سے کئی سو پروازیں منسوخ ہیں ،جیجو جزیرہ میں 60 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔




style="text-align: right;">ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی برفانی طوفان آئے ہیں ،جاپان میں برفانی طوفان سے اب تک 600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ شدید ٹھنڈ سے کئی افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر امریکہ کے مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے ٹل جانے کے بعد صفائی کا عمل جاری ہے،واشنگٹن میں زیر زمین ریلوے کے نظام کو محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا ہے ۔ تینوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

نیویارک سمیت کئی شہروں میں شہری برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں ،حکام کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں ۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.